امریکہ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لئے سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز لاپتہ اس آبدوز پہ پاکستان کی معروف کمپنی کے دو افراد بھی سوار تھے

کھاریاں(نئی دنیا )امریکہ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لئے سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز لاپتہ اس آبدوز پہ پاکستان کی معروف کمپنی کے دو افراد بھی سوار تھے
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک 21 فٹ کی آبدوز (13 ہزار فٹ گہرائی پر پائے جانے والے ملبے کو جو کہ مشہور زمانہ بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ہے )سیاحت کی غرض سے روانہ ہوئی اور لاپتہ ہو گئی
اس آبدوز پر پاکستان کی بڑی کمپنی اینگرو کارپوریشن کے وائس چیئرمین شہزادہ داود اور ان کا بیٹا سلمان بھی سوار تھے 1912 میں بحری جہاز برطانیہ سے پہلی بار نیویارک کے لئے روانہ ہوا جس کا نام ٹائی ٹینک تھا اور اس پہ 2224 مسافر سوار تھے ۔
یہ جہاز برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا ڈیڑھ ہزار مسافر جاں بحق ہوئے امریکی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ بحر اوقیانوس شمالی میں سرچ آپریشن جاری ہے
اللہ کریم رحم فرمائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں