وزیراعظم شہباز شریف دورۂ فرانس کیلئے روانہ

فرانس (حمید چوہدری سے)وزیراعظم شہباز شریف دورہ فرانس کیلئے روانہ ہوگئے، شہباز شریف موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔


شہباز شریف کانفرنس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے جبکہ نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کی پیرس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ پیرس میں وزیراعظم کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ملاقات کروانے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں