وزیراعظم پاکستان شہباز شریف پیرس پہنچ گئے، گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے

فرانس(حمید چوہدری سے)وزیراعظم شہباز شریف پیرس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر اعلیٰ فرانسیسی حکام اور پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی دعوت پر وزیراعظم فرانس کا دورہ کر رہے ہیں۔

شہباز شریف گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں 50 سے زائد ممالک کے سربراہانِ مملکت شرکت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزراء شیری رحمان، ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی وفد میں شامل‎ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف دورے میں فرانسیسی صدر کے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں