پیرس؛ وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام اور تعاون پر تبادلہ خیال

فرانس (حمید چوہدری سے)وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی پیرس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام اور تعاون پر تبادلہ خیال ہوا،ملاقات میں وفاقی وزرا مریم اورنگزیب، شیری رحمان، ایاز صادق بھی شریک ہوئے ۔

وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے 27مئی کی ملاقات کا تذکرہ بھی کیا،وزیراعظم نے معاشی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط سے پاکستان میں معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف ملے گا، پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں