فرانس(حمید چوہدری سے)انسانی حقوق کی تنظیموں نے یونان کشتی حادثے کے مقابلے میں آبدوز لاپتا ہونے کے واقعے کو زیادہ میڈیا کوریج دینے کی مذمت کی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ یورپ اور وسطی ایشیا کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جوڈتھ سندرلینڈ نے کہا ہے کہ کشتی حادثہ اور لاپتا آبدوز واقعے میں حیرت انگیز اور خوفناک تضاد ہے۔
جوڈتھ سندرلینڈ کا کہنا ہے کہ 2 بحرانوں پر وسائل اور میڈیا کی توجہ میں تضاد ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے کے لوگوں کو مرتا چھوڑنا اور آبدوز عملے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش انسانیت پر دھبہ ہے۔