سینئر رہنما پی ٹی آئی ہمایوں اختر نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں

لاہور (نئی دنیا)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہمایوں اختر خان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا ااعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سےلیکر آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج کے ساتھ لازوال تعلق رہا ہے۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ پاک فوج کا بے پناہ احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہیداختر عبدالرحمان کی اولاد ہونے کے ناطے میرے لئے مزید اس پارٹی میں رہنا شہدا کو تکلیف پہنچانے کے مترادف تھا۔ان کا کہناتھا کہ مجھے یقین ہے قوم کا اپنے محافظوں کے ساتھ پیار اور اعتماد کا رشتہ قائم رہے گا، قوم شہدا کالہو اور جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کریگی۔ شہدا کی یادگاروں کو جو نقصان پہنچایا گیا اس کا مجھے شدید رنج تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل غلام سرور اور چودھری مسعود شفقت ربیرہ نے بھی تحریک انصاف سے لا تعلقی کا اعلان کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں