گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔ 8 ملزمان گرفتار 100لیٹر شراب، 4 کلوگرام چرس اور 4 پسٹل برآمد

کھاریاں (سلیم بٹ سے ) گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔ 8 ملزمان گرفتار 100لیٹر شراب، 4 کلوگرام چرس اور 4 پسٹل برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ککرالی ادریس افضل اور ان کی پولیس ٹیم نے آپریشن کرکے تین منشیات فروش اور ایک ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم بنیامین سکنہ بھدر سے 1200گرام چرس، محمد زبیر سکنہ بٹھووال سے 500گرام چرس، مخدوم شہزاد سکنہ آچھ سے 560گرام چرس اور محمد سفیان سکنہ کوٹلہ سے پسٹل 30بور برآمد ہوا۔


ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ بشارت محمود اور ان کی ٹیم نے منشیات فروش بلال احمد سکنہ ٹپیالہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1600 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر اختر حسین اور ان کی پولیس ٹیم نے کارروائی کرکے ملزم زمان سکنہ ڈھوک ملکاں کو گرفتار کر کے 100لیٹر شراب اور پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات لیاقت حسین اور ان کی پولیس ٹیم نے دو ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کر لیے ۔ ملزم خاور سکنہ سوک کلاں سے پسٹل 30بور، ملزم نصیر احمد سکنہ گوریاں سے پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں