کراچی میں ٹک ٹاکر لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ، مرکزی ملزم لندن فرار ہوگیا

کراچی (نئی دنیا) کراچی میں ٹک ٹاکر عائشہ کی ہلاکت کے کیس میں مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، پولیس کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم سمیر واحد لندن فرار ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ملزم سمیر پاکستانی ارب پتی ہے ، جس نے ابتدائی تعلیم امریکا میں حاصل کی اور لندن میں کمپنی چلارہا ہے، سمیر 19 جون کو دبئی سے کراچی آیا اور بزنس ڈیل کے نام پر ایک بنگلہ کرائے پر حاصل کیا، بنگلے میں 23 اور 24 جون کی شب ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا، سمیر کے دوستوں نے لوکل نیٹ ورک کے ذریعے ڈانس کرنے والی لڑکیوں کو بلایا اور نشے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ عائشہ نامی ٹک ٹاکر لڑکی بھی اس پارٹی میں شامل تھی جس کی نشے کی زیادتی سے اچانک طبیعت خراب ہوگئی تو سمیر اپنے دوستوں کے ہمراہ گیسٹ ہائوس سے فرار ہوگیا جس کے بعد پنکی اور جبران نے لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا، سمیر اسی شام 6بج کر 13 منٹ پر ایک غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن فرار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں