فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل پر مظاہرے، 40 ہزار فورس تعینات

فرانس (حمید چوہدری سے)فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل پر ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

پیرس سے خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن نے کہا کہ مظاہروں کے باعث ملک میں 40 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیرس میں گذشتہ روز 9 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ جیرالڈ ڈارمینن کا کہنا تھا کہ پیرس میں آج پولیس کے اضافی 5 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ہلاک نوجوان کی والدہ نے بیٹے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج مارچ کی کال دی ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین کے خلاف کارروائی میں اب تک 150 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ نوجوان پر گولی چلانے والے پولیس اہلکار کو بھی حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

ایک روز پہلے پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر نوجوان کو سینے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں