عیدالاضحیٰ کا آج دوسرا روز، ملک بھر میں سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی جاری

لاہور (نئی دنیا) عیدالاضحیٰ کے آج دوسرے روز بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی جاری ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی شہریوں نے صبح سویرے خلیل اللہ حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی پیروی میں بکروں ، گائیوں سمیت جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع کر دیا، شہری انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کی سلسلہ جاری ہے تاہم بعض مقامات پر متعلقہ عملے کے عدم تعاون کے سبب آلائشیں چوراہوں اور سڑکوں پر پڑے رہنے کے مناظر بھی دیکھے گئے۔

ملک کے معاشی دارالحکومت کراچی میں آلائشیں اٹھانے کی صورت حال قدرے بہتر ہیں تاہم مجموعی طور پر مختلف علاقوں میں قربانی کے بعد خون اور آلائشوں کا تعفن کی صورت حال حسب معمول خراب رہی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے 30 ہزار آلائشیں لینڈ فل سائٹس پر منتقل کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں