گوجرانوالہ کی سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آئس کی زیادتی سے کار سے چار نوجوانوں کی نعشیں برآمد،

گوجرانوالہ( سلیم اختر بٹ سے )گوجرانوالہ کی سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آئس کی زیادتی سے کار سے چار نوجوانوں کی نعشیں برآمد،ج ان بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور دو کزن شامل ہیں،پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا
تھانہ ایمن آباد کے علاقہ۔


میں واقع سٹی ہاوسنگ سوسائٹی سے کار سے چار نوجوانوں کی لاشیں برآمد جان بحق افراد میں زین ،دانیال ، آفاق اور شہریار شامل ہیں پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال کامونکی منتقل کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جابحق ہونے والوں میں زین اور دانیال سگے بھائی جبکہ آفاق اور شہریار ان کے چچا زاد تھے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں بظاہرجسم پہ کوئی نشانات نہ ملے ہیں گاڑی سے ایسے آثارملے ہیں جیسے آئس کا نشہ کیا گیاہو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مذید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے
نشے کی لعنت سے دور رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں