فرانس کے چھوٹے بڑے شہروں میں جاری مظاہروں میں پاکستانی کمیونٹی کے ریسٹورنٹس ،دوکانیں بھی جلا دی گئی

پیرس (حمید چوہدری سے) فرانس کے تین بڑے شہروں پیرس، مارسیلز ، لیون اور پیرس کے گردونواح کے چھوٹے شہروں میں پر تشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ سرکاری ونجی املاک و کاروباروں کو جلایا گیا ہے، سینکڑوں دکانوں میں پاکستانیوں کے کچھ کاروبار بھی فسادیوں کے ہاتھوں متاثر ہوئے ہیں۔ فرانس کے معروف کاروباری پاکستان فرانس بزنس فورم کے سر پرست اعلیٰ ابراہیم ڈار فرانس میں جن کے معروف برانڈ چکن سپاٹ کے نام سے ریستوران کی درجنوں فرنچائز ہیں ان کے مختلف شہروں میں واقع چار ریستوران کو لوٹنے کے بعد جلا دیا گیا،جبکہ پیرس میں بھی پاکستانی کمیونٹی کی موبائل ودیگر دوکانیں لوٹنے کے بعد جلا دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں