گجرات پولیس تھانہ گلیانہ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون

کھاریاں (سلیم اختر بٹ سے ) گجرات پولیس تھانہ گلیانہ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون
4ملزمان سے 1کلو سے زائد چرس ، رائفل 8mm،
19عدد کپیاں شراب ،پتنگیں برآمد ، الگ الگ مقدمات درج
.


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ گلیانہ SI اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 1۔ملزم محمد نعیم ولد محمد سلیم سکنہ ملکووال سے 1360گرام چرس ، 2۔ ملزم شان شہزاد ولد شہزاد مسیح سکنہ چک لشکر ی سے 19عدد کپیاں شراب ،3۔ ملزم عبدالرزاق ولد احمد علی سکنہ بیگہ سے رائفل 8mm، ۔ 4۔ ملزم شہزاد ولد اصغر گوٹریالہ سے پتنگیں برآمدکرلیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں