کھاریاں (سلیم بٹ سے )گجرات پولیس کا ضلع بھر میں اسلحہ،منشیات اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدائیت پر پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں پولیس تھانہ ڈنگہ نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرکے دو ملزمان علی حمزہ سے پسٹل 30بور اور جاوید حیدر سے رائفل کلاشنکوف برآمد کرلی۔ پولیس تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ نے دوران کاروائی دو منشیات فروش اور ایک ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان 1۔قاسم علی سے بندوق 12بور اور پسٹل 30بور۔2۔ محمود اشرف سے دو بوتل شراب اور محمد رفیع سے 1440گرام چرس معہ 5ہزار روپے وٹک برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔تھانہ صدر گجرات پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم قمر عباس سکنہ معین الدین پور سے 1300گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔۔
پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے جواریوں کے خلاف آپریشن کرکے پانچ جواریوں کو تاش پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں فدا حسین۔اللہ دتہ۔ محمد ارشد۔محمد عرفان۔ اللہ وسایا شامل ہیں۔ پولیس نے داؤ پر لگی رقم 10ہزار روپے نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس