لاہور(نئی دنیا)استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین لاہور میں واقع اپنے گھر میں تھے۔
خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس عالمگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔
دوسری جانب استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بھی عالمگیر ترین خان کی خودکشی کی تصدیق کی گئی ہے۔