ٹائی ٹینک سے بھی5گنا بڑا جہاز تیار، جنوری 2024 میں اس میں عام مسافر سوار ہوسکیں گے

ہیلسنکی(نئی دنیا) فن لینڈ میں دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار بحری جہاز اب قریباً مکمل ہوچکا ہے جو 5610 مسافروں کو طویل سفر پر لے جاسکتا ہے۔

یہ جہاز اب تیار ہوچکا ہے جو ٹائی ٹینک سے بھی 5 گنا وسیع اور دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ بھی ہے۔اسے کھلے سمندروں میں آزمایا جارہا ہے۔ اس کے بعد اکتوبر میں اسے کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔ جانچ کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد توقع ہے کہ جنوری 2024 میں اس میں عام مسافر سوار ہوسکیں گے۔250,800 وزنی اور 1200 فٹ طویل کروزشپ کو اب تک سمندروں میں سینکڑوں میل تک ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے انجن، بریک، شور کم کرنے کے نظام، تھرتھراہٹ اور اسٹیرنگ کو ہرطریقے سے جانچا جارہا ہے۔ پوری ٹیم اسے محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اس میں ایک واٹرپارک، پھسلیاں اور سات شاندار سوئمنگ پول بھی موجود ہیں۔ سٹاف کی تعداد کچھ زیادہ ہے جو 2350 نفوس پر مشتمل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسافربردار بحری جہاز بھی ہے،اسے فن لینڈ کی ایک کمپنی نے تعمیرکیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں