اٹلی کے سابق وزیراعظم برلوسکونی اپنی گرل فرینڈ کیلئے کروڑوں کی دولت چھوڑ گئے

گزشتہ ماہ انتقال کرنے والے اٹلی کے سابق وزیرِ اعظم سلویو برلوسکونی  اپنی 33 سالہ گرل فرینڈ کے لیے کروڑوں کی دولت چھوڑ نے کا انکشاف ہوا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے سابق وزیرِ اعظم سلویو برلوسکونی وصیت میں اپنی گرل فرینڈ مارٹا فاسینا کے لیے 100 ملین یورو چھوڑ کر گئے ہیں۔
اٹالین میڈیا کے مطابق اٹلی کے 3 بار کے وزیرِ اعظم کی کل دولت کا تخمینہ 6 بلین یورو سے زیادہ ہے۔سلویو برلوسکونی اور مارٹا فاسینا کے درمیان تعلقات کا آغاز مارچ 2020 میں ہوا تھا لیکن دونوں نے شادی نہیں کی تھی تاہم اٹلی کے سابق وزیرِ اعظم نے بستر مرگ پر مارٹا فاسینا کو اپنی اہلیہ کہا تھا۔مارٹا فاسینا 2018 سے اٹلی کی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور فورسا اٹالیا پارٹی کی بھی ممبر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں