اسرائیلی صدر کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مذمت ،اسرائیل اس ذلت آمیز حرکت کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتا

اسرائیل (ویب رپورٹ)سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے مذمت کی ہے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس ’ذلت آمیز فعل‘ کی مکمل مذمت کرتا ہوں، کسی بھی سانحے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سوئیڈن میں اس ذلت آمیز حرکت کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتے، مذہبی کتابوں کو نذرِ آتش کرنا اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانا سنگین ہے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری توجہ اور مشترکہ کوششیں کرے۔

اپنے مذمتی بیان میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے یہ بھی کہا ہے کہ مذہبی رواداری، نفرت اور پُر تشدد کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کی فوری ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں