نیٹو سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترک صدر نے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے ترکیہ کی رضامندی کو تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر اردوان نے سوئیڈن کی شمولیت کے معاملے کو قومی اسمبلی کو بھیجنے اور توثیق کو یقینی بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب سوئیڈن، امریکا اور جرمنی نے ترک صدر کی آمادگی کا خیر مقدم کیا ہے، ترک صدر طویل عرصے سے سوئیڈن کی نیٹو شمولیت کے مخالف تھے۔
اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا ترکیہ کی یورپی یونین میں شامل ہونے کی حمایت کرتا ہے اور انقرہ کو اسے نیٹو میں سوئیڈن کی شمولیت کی حمایت سے نہیں جوڑنا چاہیے۔