دنیا میں بھوک بڑھ گئی، فاقہ کشی پر مجبور افراد کی تعداد میں 12 کروڑ کا حیران کن اضافہ

کیلی فورنیا (نئی دنیا) دنیا میں بھوک بڑھ گئی، فاقہ کشی پر مجبور افراد کی تعداد میں 12 کروڑ کا حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،اقوام متحدہ کے مطابق کورونا اور روس یوکرین جنگ کی وجہ سے 2019 سے لیکر اب تک دنیا بھر میں بھوکے رہنے والوں کی تعداد 12 کروڑ اضافے کے ساتھ 73 کروڑ ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو 2030 تک تقریباً 60 کروڑ لوگ دائمی طور پرغذائی قلت کا شکار ہوجائیں گے۔ یہ تعداداتنی نہ بڑھتی اگر مذکورہ واقعات رونما نہیں ہوتے۔

اس کے ساتھ ہی 2019 سے 2020 کے دوران عالمی سطح پر بھوک کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کے بعد استحکام آیا ہے

گندم، مکئی اور سورج مکھی کا تیل پیدا کرنے والے یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں بے تہاشا اضافہ ہوا ہے اور جبکہ ایف اے او کا فوڈ پرائس انڈیکس گرگیا ہے لیکن اس کے اثرات اب بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

2022 میں ایک اندازے کے مطابق 90 کروڑ افراد یا عالمی آبادی کا 11.3 فیصد شدیدغذائی عدم تحفظ کا شکار تھے، جس کی تعریف اس وقت کی گئی ہے، جب کسی شخص کا کھانا ختم ہوجائے یا سال کے دوران پورا دن بغیر کھائے گزر جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں