بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف یورپی یونین میں مذمتی قرار داد منظور

برسلز (نئیُ دنیا)بھارت میں اقلیتوں پر نسلی و مذہبی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف یورپی یونین میں مذمتی قرار داد منظور ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرارداد میں یورپی حکومتوں اور عالمی برادری سے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت سے تجارت اور شراکت داری کے تمام شعبوں کو انسانی حقوق کی فراہمی سے منسلک کیا جائے اور بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں، یورپی پارلیمنٹ نے بھارتی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتوں پر مذہبی اور نسلی تشدد کو روکے اور انھیں ریاستی سطح پر مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں جیسے میڈیا پر پابندی اور نسل پرستی پر مبنی آئین سازی کی وجہ سے ریاست منی پور میں حالیہ نسلی فسادات ہوئے جو نہایت تشویشناک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں