پیرس (حمید چوہدری سے)فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کو موصول ہونے والے خط سے کٹی ہوئی انگلی برآمد، پراسیکیوٹرز نے تفتیس شروع کر دی۔
صدر میکروں کے اسٹاف نے اس حوالے سے رواں ہفتے کے آغاز میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا اور پولیس کو تفتیش کیلئے بلایا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ کٹی ہوئی انگلی خط بھیجنے والے شخص کی ہے جو نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہے۔
فرانسیسی صدر کو روزانہ ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار خطوط اور ای میلز موصول ہوتی ہیں۔
ان خطوط اور ای میلز کو 70 افراد پر مشتمل ٹیم مانیٹر کرتی ہے اور ان کا معائنہ کرتی ہے، یہ کام صدارتی محل سے دور دیگر دفاتر میں ہوتا ہے۔
صدر میکروں اکثر خطوط کا جواب ہاتھ سے تحریر کردہ خط کے ذریعے دیتے ہیں۔