پولیس تھانہ گلیانہ نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ . . 2لاکھ 62ہزار روپے نقدی برآمد

کھاریاں ( نئی دنیا ) پولیس تھانہ گلیانہ نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ . . 2لاکھ 62ہزار روپے نقدی برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات احمدنوازشاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او تھانہ گلیانہ محمد اسلم کو گلیانہ کے علاقہ میں ہونے والی چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتار ی اور مال مسروقہ کی برآمد گی کا خصوصی ٹاسک دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تین رکنی گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ذوالفقار علی 2۔ کشف نذیر 3۔شہزاد عارف سکنائے ڈھل ککہ شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان سے مال مسروقہ 2لاکھ 62ہزار روپے نقدی برآمد ہوا جبکہ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔۔

ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں