سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نئی دنیا) سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20جولائی کو سماعت کرے گا،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اطہر رضوی بنچ میں شامل ہوں گے ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا

خیال رہے کہ 2013میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں