سٹاک ہوم (حمید چوہدری سے) سویڈن کی حکومت نے قرآن پاک کے بعد توریت اور بائبل کی بے حرمتی کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق سویڈن کی پولیس نے کل برورز ہفتہ ہونے والے ایسے احتجاجی مظاہرے کا اجازت نامہ جاری کردیا جس میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مقدس الہامی کتب توریت اور بائبل کو نذر آتش کیا جائے گا۔
توریت اور بائبل کو جلانے کا اعلان کرنے والے منتظمین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ قرآن کو جلانے کی اجازت دی گئی تو توریت اور بائبل کے لیے بھی اجازت دی جائے، یہ آزادی اظہار کی حمایت میں ہوگا
دوسری جانب اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ اور یہودی تنظیموں نے سویڈن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام پر شدید احتجاج کیا جائے گا، یہ کسی طور قابل قبول نہیں۔