اسلام آباد (نئی دنیا) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا، دوحہ معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کی جا رہی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق نون لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 50 سے 60 لاکھ افغانیوں کو پاکستان میں حقوق کے ساتھ پاکستان میں 50 سال سے پناہ میسر ہے۔ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔ یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کےتحفظ کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لائے گا۔