لاہور (نئی دنیا) لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی کو کسی بھی نامعلوم یاخفیہ مقدمے اور زیرالتواء انکوائری میں گرفتار نہ کرنےسے روکنے کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت پرویز الہٰی کی تھانہ گلبرگ میں درج دہشت گردی کےمقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کرتی ہے۔عدالت اینٹی کرپشن گجرات کےمقدمے میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کرتی ہے،دونوں مقدمات میں پچاس ہزار کے مچلکوں کےعوض دس دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہایف آئی اے اور اینٹی کرپشن درخواست گزار کو لگائے جانے والے الزامات سے آگاہ کرے۔ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن پرویز الہیٰ کاموقف سنے۔ درخواست گزار جیل سے رہائی کےبعد دئیے گئے وقت میں متعلقہ عدالت پیش ہو۔