لاہور (نئی دنیا) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو پھر گرفتار کرنے کا امکان ہے، اینٹی کرپشن کی ٹیم کیمپ جیل کے باہر پہنچ گئی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق اعلیٰ پولیس حکام کے احکامات پر بکتر بند گاڑی بھی کیمپ جیل کے باہر پہنچا دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو اس مرتبہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کئے جانے کا امکان ہے، بعد ازاں ان کو اینٹی کرپشن کے حوالے کیا جائے گا جس کی وجہ کرپشن مقدمات کا اندراج بتائی گئی ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کی روبکار انہیں تاحال موصول نہیں ہوئی جیسے ہی ملے گی پرویز الہیٰ کو رہا کر دیا جائے گا۔ منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت بینکنگ کورٹ نے منظور کی تھی۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے استعفیٰ دے دیا
دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے کیمپ جیل کو گھیرے میں لے رکھا ہے جن میں اینٹی رائٹس اہلکار بھی موجود ہیں۔ امکان ہے کہ جیسے ہی پرویز الہیٰ کو کیمپ جیل سے رہا کیا جائے گا، پولیس دوبارہ زیر حراست لے گی۔