چوہدری پرویز الہٰی کو نظربند کرنے کی سفارش، پولیس کا ڈپٹی کمشنر کو خط

لاہور(نئی دنیا)پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو 3 ایم پی او کے تحت نظربند کرنے کی سفارش کر دی۔

پولیس نے ڈپٹی کمشنر کے نام نظربندی کے احکامات جاری کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ تفتیش کے دوران بات سامنے آئی کہ پرویز الہٰی نقص امن کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے ابھی تک 3 ایم پی او کے تحت پرویز الہٰی کی نظربندی کا فیصلہ نہیں کیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کے احکامات ابھی جاری نہیں کیے گئے۔

عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی اور ان کی رہائی کے روبکار جاری کیے۔

پولیس کی بھاری نفری اور بکتربند گاڑی کیمپ جیل کے باہر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں