لاہور کے نواحی علاقے میں پاک فوج کی جانب سے فری ویٹرنری کیمپ لگایا گیا

لاہور (نئی دنیا) لاہور کے نواحی علاقے میں پاک فوج کی جانب سے فری ویٹرنری کیمپ لگایا گیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق فری ویٹرنری کیمپ میں 1300 سے زائد مویشیوں کا علاج کیا گیا۔ زراعت، لائیوسٹاک کی بہتری کیلئے پاک فوج کی حکومتی کاوشوں کی حمایت میں اقدامات کا تسلسل ہے۔ پاک فوج کے پیشہ ورانہ ویٹرنری ڈاکٹرز، ماہرین اور سٹاف بیمار مویشیوں کی تشخیص اور علاج میں مصروف رہے۔ کمیپ میں مویشیوں کی حفظان صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا گیا، موسمی بیماریوں سے متعلق بتایا گیا۔

علاقہ مکینوں اور مویشی مالکان نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں