گال(نئی دنیا)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ میچ میں 100وکٹیں لینے والے پاکستان کے 19ویں بولر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے ، سری لنکا نے ٹاس جیت کر بابراعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، سری لنکا کی 18رنز پر پہلی وکٹ گر گئی، نشان مدھوشکا 4دن بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔
اس طرح قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100وکٹیں مکمل کرلیں،شاہین شاہ آفریدی نے 26ویں میچ میں 100وکٹیں میچ کیں،شاہین شاہ آفریدی 100ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔