اسلام آباد (نئی دنیا) 2023 کے پہلے 6 ماہ میں 3 لاکھ 95 ہزار 166 افراد بیرون ملک منتقل ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں موجودہ سال میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک چھوڑ کرجانے والوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوگیاہے، گزشتہ سال اپریل کے بعد سے اب تک 12 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ چکے ہیں، نوجوانوں کے دیارغیر جابسنے کی شرح کے لحاظ سے پاکستان خطے میں سرفہرست آگیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 25 کروڑ آبادی میں سے حالیہ عرصے میں تارکین وطن کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 519 تک جاپہنچی ہے ، یہ تعداد مجموعی ملکی آبادی کی 5.14 فیصد بنتی ہے۔