اوکلاہوما (نئی دنیا)امریکہ میں تالاب سے ہو بہو انسانی دانتوں والی مچھلی برآمد ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق چھوٹے سے تالا ب میں ایک مچھلی دیکھی گئی جس کے دانت بہت حد تک انسانی دانتوں سے مشابہہ تھے۔
the pacu fish has human like teeth pic.twitter.com/wKL5nAXVJy
— LilHumansBigImpact (@BigImpactHumans) July 18, 2023
دراصل یہ پیکو مچھلی ہے جو دانتوں والی ہولناک پیرانا مچھلی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے، یہ مچھلی جنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے اور اوکلاہوما کے تالابوں میں بھی ملتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اوکلاہوما میں ایک گیارہ سالہ بچے نے اپنے تالاب میں پیکو مچھلی دیکھا، بچے نے ماں سے کہا کہ یہ مچھلی پڑوس سے ہمارے تالاب تک پہنچی ہے کیونکہ یہ مچھلی ان کے تالاب میں موجود ہی نہیں تھی۔11سالہ چارلی کے مطابق اس نے جس مچھلی کو پکڑا تھا اس کے منہ میں انسانی دانتوں کی طرح دانت تھے، چارلی نامی بچے نے مچھلی کی تصاویر اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے اور اسے مارنے کے بجائے دوبارہ پانی میں چھوڑدیا ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مچھلیاں گھس بیٹھیوں کی طرح اپنی تعداد بڑھاتی ہیں اسی لیے انہیں تلف کرنا ہی بہتر ہوتا ہے، جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق اسے بطور پالتو مچھلی کے شیشہ گھر میں رکھا گیا تھا۔
لیکن بعد میں اسے ماحول میں چھوڑا گیا ہے یا اسے چارلی کے تالاب میں خاموشی سے پھینکا گیا ہوگا۔ پولیس اس شخص کو تلاش کررہی ہے۔