سپین ( نئی دنیا ) سپینش پولیس نے بارسلونا کے نواح میں 4 ڈونر کباب شاپس پر چھاپہ مار کر 2 شادی شدہ جوڑوں کو گرفتار اور 16 افراد کو ان کی ‘قید سے رہائی’ دلوا دی ہے۔
جن میں سے 10 سپین میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ . پولیس کے مطابق،
ان ڈونر کبابس میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی،
غیر ملکی شہریوں کا استحصال، بجلی کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق Barberà del Vallès ، Castellar del Vallès اور Polinyà میں موجود 4 ڈونر کبابس کے خلاف اپریل 2023 سے تحقیقات جاری تھیں۔
جو مکمل ہونے پر جولائی میں چھاپہ مارا گیا. پولیس کے مطابق، استحصال کرنے والوں اور متاثرین کی اکثریت ایک ہی قومیت سے تعلق رکھتی ہے۔
پولیس کے مطابق، مالکان نے اپنی ضرورت اور ملازمین کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا، چونکہ ملازمین کے پاس اسپین میں قانونی دستاویزات نہیں تھیں،
اس لیے کوئی بھی کارکن سوشل سیکیورٹی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا،
جو ورکر لیگل تھے ان کے مزدوری کے معاہدے نہیں کیے گئے تھے اور اپنے کام کے لیے مناسب مالی معاوضہ وصول کیے بغیر، طے شدہ حد سے اور بغیر ہفتہ وار چھٹی کے زیادہ گھنٹے کام کرتے تھے.
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ،
متاثرین اسی فاسٹ فوڈ کی جگہ پر رہتے تھے جہاں وہ کام کرتے تھے،
حفظان صحت سے متعلق حالات خراب تھے،
اور رہائش کی جگہ پر وینٹیلیشن کی کمی تھی اور ان کے ارد گرد خراب ماحول اور خطرناک مواد کا ذخیرہ تھا۔ چاروں گرفتار افراد کو الزامات کے ساتھ رہا کر دیا گیا ہے۔
قیادت میڈیا ناروے بارسلونا