ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔

کھاریاں( سلیم بٹ سے ) ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔
ضلع بھر میں کاروائیوں کے دوران 5ملزمان گرفتار، رائفل 8MM،پتنگیں اور 2کلوسے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر بشارت احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔قمر فیضان 2۔ریاض احمد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 2کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ شاہین چوک یاسیر احمد نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پتنگیں سپلائی کرنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ نوشاد خان 2۔ حماد سکنائے ہری پور شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے پتنگیں برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ بولانیSI محمد نصیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار محمد شعیب کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے رائفل 8MMبرآمد کر لی۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں