اسلام آباد (نئی دنیا) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجود اسمبلی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی، جس کا حصہ بننے پر عوام سے معافی مانگتا ہوں۔
میڈیا نمائندوں سے ایوان کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اس بدترین اسمبلی کی نجات سے خوشی ملے گی اور آج خوشی کا دن ہے کیونکہ عوام کو اس بدترین ایوان سے نجات ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے شرمند گی ہے کہ میں اس ایوان کا حصہ رہا، بدترین اسمبلی کا حصہ رہنے پر پاکستان کے عوام سے معافی مانگتا ہوں۔ اس بدترین اسمبلی میں ہم سب کا کردار ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تاریخ کا فیصلہ کریگی ہم نے کیا کیا، عوام نے کچھ نہیں پایا صرف کھویا ہی کھویا ہے۔