اسلام آباد (نئی دنیا) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر ہارن اور باجے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14 اگست کے موقع پر اسلام آباد میں ہارن اورباجے کے استعمال پرسختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ہارن اور باجے بجانے پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔