سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کی سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹہ ملاقات

اسلام آباد (نئی دنیا) اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں بدھ کو ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔

ایک گھنٹے تک خوشگوار ماحول میں ملاقات جاری رہی،ملاقات میں خاندانی معاملات پر تبادلہ خیال، مستقبل کے ملکی سیاسی امور پر بھی بات چیت کی گئی ، ملاقات میں چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

ق لیگ کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال خاندانی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مستقبل کے ملکی سیاسی امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں