فرانس: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 6 مسافر ہلاک، 55 کو بچالیا گیا

فرانس (حمید چوہدری سے)فرانس کے ساحلی علاقے سے گزرنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے، 55 مسافروں کو بچا لیا گیا جبکہ لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق تارکین وطن کی کشتی اُلٹنے کا حادثہ برطانیہ اور فرانس کے درمیان فرانسیسی چینل میں ہوا۔

بچ جانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، کشتی میں سوار 5 سے 10 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

دو برطانوی جہاز اور کئی فرانسیسی کشتیاں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

آج علی الصبح گشت پر مامور ایک کشتی نے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کی اطلاع دی۔

ریسکیو کیے گئے مسافروں میں سے 6 کی حالت نازک ہے، ایک کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

دیگر 5 مسافروں کو کشتی کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بھی دم توڑ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں