نگران وزیرخارجہ بن کر پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دونگی ،حریم شاہ

دبئی (نئی دنیا) ملک میں نگران سیٹ اپ لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں ایسے میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ اگر انہیں صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگران وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو وہ پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دیں گی

حریم شاہ کی پوسٹ پر جہاں مزاحیہ کمنٹ کیے جارہے ہیں وہی کچھ لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں

بعض صارفین حریم شاہ سے نگران وزیر خارجہ بننے کیلئے ان کی اہلیت پوچھ رہے ہیں اور کوئی ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں