کھاریاں( نئی دنیا ) کھاریاں پریس کلب (رجسٹرڈ)کے صدر محمد انور چوہان اور کلب کے دوسرے ممبرا ن محمد زمان احسن ، سلیم اختر بٹ، گل بخشالوی، احسان الحق ، رزاق انصاری،میاں طاہر رشید، اور شاہد بیگ نے تھانہ صدر کھاریاں میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او ، ، رانا ، عمران سلیم سے تھانہ صدر میں ملاقات کی ، کلب کے صدر محمد انور چوہان نے رانا عمران سلیم کو تھانہ صدر کھاریاں میں ان کی تعیناتی پر انہیں خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا کہ کھاریاں معاشرتی امن کی پہچان ہے ، لیکن کئی ایک معاشرتی مسائل ایسے ہیں جن پر نظر خاص کی ضرورت ہے ، معاشرتی مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ہمارا قلم ، اور شہری آپ کے ساتھ ہیں
سابق صدر پریس کلب کھاریاں محمد زمان احسن نے رانا عمران سلیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ تھانہ صدر میں آنے والے ہر سائل کی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے میرٹ کو نظر انداز نہ کیا جائے ، ، حق اور سچ کا ساتھ دینا ہی کسی اعلیٰ افسر کی شان اور پہچان ہوتی ہے
گل بخشالوی نے کہا کہ کھاریاں کی معاشرتی زندگی میں کئی ایک مسائل ہیں ، معاشر تی حسن کے لئے پولیس کے جوان اور افسران اپنے فرائض سے غافل نہیں لیکن کھاریاں میں ، منشیات فروشی کے دھندے کا خاتمہ نہیں ہو سکا ، ، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں پولیس کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا ہے ، کھاریاں کے شہریوں نے کئی بار آواز بلند کی ، ہم اہل ِ قلم نے بھی پولیس کے ساتھ منشیات فروشی کے خلاف قلمی جہاد میں بھر پو حصہ لیا لیکن ، منشیات فروشوں کے لمبے ہاتھ نہیں کاٹے جا سکے ، ہم شہریوں کو امید ہے کہ آپ اپنے فرائض کے بہترین سابقہ ریکارڈ کو اپڈیٹ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے،
سابق صدر کھاریاں پریس کلب احسان الحق نے سوال کیا کہ ، آپ کھاریاں کے شہریوں کے لئے کیا پیغام دیں گے۔ اس کے جواب میں رانا عمران سلیم نے کھاریاں پریس کلب کے ممبران کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ، تعیناتی سے قبل ڈی پی او گجرات سے ملاقات میں آپ نے کہا کہ ، تھانہ صدر کے حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ بند کرنا ہے ۔ میں نے ڈی پی او سے جو وعدہ کیا ہے ، وہ ہی وعدہ پریس کلب کے ممبران اور شہریوں سے کرتا ہوں ،، کہ میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا ، یہ میری پہلی ذمہ داری ہے ، ، البتہ کھاریاں شہر کے شہریوں سے درخواست ضرور کروں گا کہ پولیس کے کردار پر انگلی اٹھانے سے قبل اپنی معاشرتی ذمہ داری کا بھی احساس کریں ، آپ شہریوں کے گھروں کے اطراف میں آباد معاشرتی بد کرداروں کی موجود گی پر آپ کی خامو شی ، جرم میں برابر کا شریک ہونے کے مترادف ہے ۔ آپ اخبار نویس دوست ، مجرموں کے خلاف کاروائی میں قانون کا ساتھ دیں گے ، اگر آپ قانون کے دست و بازو بنیں گے تو کوئی مشکل ،مشکل نہیں رہے گی
ایس ایچ اور کھاریاں سے ملاقات کے دوران چائے کا دور نہیں چلا ، سادہ پانی پی کر ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا اور اپنا قلم اپنی جیب میں ساتھ لیکر کھاریاں پریس کلب کے ممبران نے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ اور کے ساتھ تصویر بنائی اور تھانے سے الوداع ہوگئے!