کھاریاں (سلیم بٹ ) پولیس کا ڈکیت گینگز، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں ڈکیت گینگز، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ بشارت احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان طیب علی 2۔ عباس علی سکنائے شیخو چک کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل۔5ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور برآمد کرلیا۔پولیس تھانہ ڈنگہ نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرکے ملزمان مدثر اقبال سکنہ بگنہ سے رائفل کلاشنکوف اور عباس علی سکنہ شیخو چک سے پسٹل 30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ عمران فاروق سوہی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم 1۔ تیمور اقبال سکنہ محلہ کالوپورہ کو شراب سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 20بوتل شراب برآمدکرلی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں عمران سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے ملزم یاسر علی سکنہ جوڑا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1300گرام چرس برآمد کرلی۔ گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔