فیڈرل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبا کھاریاں کینٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

کھاریاں (سلیم بٹ سے )فیڈرل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبا کھاریاں کینٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے تمام طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر محمد اسجد نے کی۔ تقریب کی نظامت شعبہ اردو کے استاد عمران شہزاد نے کی۔ تقریب کے آغاز میں شعبہ سیاسیات کے پروفیسر عابد بشیر نے جشن آزادی اور ہماری ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ تقریب میں کالج کے طلبا نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔ تقریب کے اختتام پہ پرنسپل پروفیسر محمد اسجد نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور14 اگست کے پس منظر اور پیش منظر کے حوالے سے گفتگو کی۔ انھوں نے آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے طلبا میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے اور مفید شہری بننے کی تلقین کی۔تقریب کے اختتام پر ملی نغمہ اور تقاریر کرنے واے طلبا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں