اسلام آباد (نئی دنیا)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حالیہ ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے سرکاری اشاعت شدہ نتائج کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں شیڈول کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ صوبائی
حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت بھی طلب کی گئی ہے اور اس سلسلے میں ضروری احکامات جاری کر دیئے گئے
ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد 90 روز میں ممکن نہیں رہا، مردم شماری کی منظوری کے بعد دوبارہ حلقہ بندیاں کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمشن نے پرانی حلقہ بندیوں کو منجمد کردیا،21اگست کو چاروں صوبوں اور اسلام اباد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ،یکم سے 4ستمبر تک حلقہ بندیوں کمیٹیوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 9اکتوبر کو ہو گی ،حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلیں 10اکتوبر سے 8نومبر تک کی جاسکیں گی ،الیکشن کمیشن 10نومبر سے 9دسمبر تک شکایات پر سماعت کرے گا۔