پیراشوٹ کی مدد سے ایفل ٹاور پیرس کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے والا شخص گرفتار

فرانس (حمید چوہدری سے)ایفل ٹاور کی دوسری منزل سے ایک شخص کی پیرا شوٹ سے چھلانگ
پولیس نے چوبیس سالہ پیرا شوٹر کو گرفتار کرلیا۔
ایک ہفتے میں ایفل ٹاور پر تین مختلف واقعات پیش آچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے جب ایفل ٹاور میں ابھی داخلہ بند تھا تو ایک شخص ایفل ٹاور لوہے کے ڈھانچے کے ذریعے ایفل ٹاور کی دوسری منزل تک جا پہنچا، پولیس کو الرٹ کردیا گیا ، لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے وہ شخص پیرا شوٹ کے ذریعے دو سو اسی میٹر کی بلندی سے کود گیا اور اپنا پیرا شوٹ کھول لیا جس کی مدد سے قریبی اسٹیڈیم میں اس نے لینڈ کیا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا اور ساڑھے چھ سو یورو جرمانہ کیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے آج صبح ایفل ٹاور کی سروس تاخیر سے شروع ہوئی ، ایک ہفتے میں یہ تیسرا واقعہ ہے جو ایفل ٹاور پر پیش آیا۔ اس سے پہلے بم کی غلط اطلاع پر ایفل ٹاور خالی کرالیا گیا ، اور پیر چودہ اگست کی صبح ایفل ٹاور کے عملے کو دو شرابی امریکی سیاح ملے، جنہوں نے آئرن لیڈی پر رات گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں