سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کا صدر عارف علوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ

اسلام آباد (نئی دنیا )سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی کی جانب سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کا بیان ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے ردعمل میں کہا کہ یہ بات ناقابل یقین ہے ، اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ عارف علوی عہدے سے مستعفی ہو جائیں ، صدر موثر انداز میں دفتری کام کرنے میں ناکام رہے ہیں، سرکاری کام فائلوں پر کیا جاتاہے اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے ، اللہ ہماری مدد کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں