اسلام آباد (نئی دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان کی وجہ سے قانون سے زیادہ حقائق پر سوالات اٹھے ہیں، حقائق جاننے کےلیے ہول سینیٹ آف پاکستان پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی جائے۔
صدر مملکت عارف علوی کے ٹویٹ پر ردعمل میں ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر اور ان کے اسٹاف کو سینیٹ کی کمیٹی میں پیش ہونا چاہیے۔رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ اگر صدر مملکت حقائق غلط پیش کرنے کے مرتکب پائے جائیں تو ان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ان کے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں جس کے نظام پر دور رس اثرات ہوں گے۔
یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کی تردید کی ہے۔