توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن میں ملوث کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سرگرم ہیں ، نوازشریف

لندن (نئی دنیا ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان کے بارے میں اندر سے گواہیاں آ رہی ہیں۔
تفصلات کے مطابق نوازشریف کا کہناتھا کہ توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن میں ملوث کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سرگرم ہیں، اس وقت کے چیف جسٹس نوازشریف کو دیوار سے لگانے میں لگے تھے ،آج کے چیف جسٹس عمران خان کو بچانے میں لگے ہیں، اس شخص کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کو داﺅ پر لگا رہے ہیں،وہ جانتے ہیں یہ بندہ کرپٹ ہ اور اس نے پاکستان کو تباہ کیاہے ،ثاقب نثار ریکارڈ پر ہیں کہ نوازشریف ، مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے ، عمران کو لانا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں