لاہور (نئی دنیا) لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ سے اسلحہ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کا مقدمہ 13 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق مقدمہ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے حکم پر پولیس کی مدعیت میں دفعہ 409 کے تحت درج ہوا جس کے بعد ایف آئی آر کو سیل کر کے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں اے ایس آئی طارق عزیز، ہیڈکانسٹیبلز ثنا اللہ ،شہزاد اقبال، ہیڈ کانسٹیبلز سلیمان، شبیر،عارف اور ارشد، کانسٹیبلز ساجد،احسن،عمر،حارث،رضا اور سعید کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے