کولمبو(نئی دنیا)پاکستان نے دوسری ون ڈے میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی اور ون ڈے ریکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا تاہم ابھی آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ کو اپ ڈیٹ کیا جانا باقی ہے۔ سپورٹس صحافی عبد اللہ چیمہ نے خوشخبری سناتے ہوئے بتا یا کہ افغانستان کو شکست دے کر دنیا کے نمبر ون بلے باز کے ساتھ ساتھ دنیا کی نمبر ون او ڈی آئی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی پاکستان نے حاصل کرلیا ہے ۔
ایک اور سپورٹس صحافی فرید خا ن نے کہا کہ پہلے بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان اپریل 2023میں نمبر ون بنا اور ابھی چار مہینے کے مختصر عرصے کے بعد ایک بار پھر پاکستان دنیا کو نمبر ون ٹیم بن گیا ہے۔